روس۔یوکرین جنگ کا منصفانہ حل مذاکرات میں ہے،ترکی تعاون کرے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  روس ۔یوکرین جنگ کا منصفانہ حل مذاکرتی میز پر آنا ہے جس کےلیے ترکی ثالثی ادا کرنے کےلیے تیار ہے

1869813
روس۔یوکرین جنگ کا منصفانہ حل مذاکرات میں ہے،ترکی تعاون کرے گا:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  روس ۔یوکرین جنگ کا منصفانہ حل مذاکرتی میز پر آنا ہے جس کےلیے ترکی ثالثی ادا کرنے کےلیے تیار ہے ۔

 صدر ایردوان نے  یوکرین کے شہر لیویو میں  یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ہمراہ سہ رکنی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ  استنبول معاہدے کی شرائط پرمذاکراتی عمل کو مزید جانبر کرنے کےلیے ترکی ثالثی ادا کرنے کو تیار ہے،تمام  تنازعات کا منصفانہ حل مذاکراتی میز  پر ہے،سفارتی کوششوں کو تیزکرنے کےلیے عالمی برادری کا تعاون بھی یہاں اہم ہوگا،امید ہے کہ یہ جنگ مذاکرات کے نتیجے میں ختم ہو جائے گی ۔

صدر نے مزید کہا کہ  ہمیں زاپوریا جوہری  تنصیب میں جاری جھڑپوں پر تشویش ہے ،دنیا کو ایک نئے چرنوبل سانحے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اس اثنا میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے صدر ایردوان کے ہمراہ  پریس کانفرنس  سے قبل ملاقات کے بعد ایک تحریر بیان میں کہا کہ ترک صدر  کا دورہ یوکرین ایک طاقتور ملک کے بھرپور تعاون کا غماز ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں