وزیر قومی دفاع خلوصی آقار کا یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی  ریزنکوف سے ٹیلیفونک رابطہ

یوکرین کی تازہ ترین صورتحال اور اناج کی ترسیل پر تبادلہ خیال

1868598
وزیر قومی دفاع خلوصی آقار کا یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی  ریزنکوف سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر قومی دفاع خلوصی آقار نے یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی  ریزنکوف سے فون پر بات کی۔

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران یوکرین کی تازہ ترین صورتحال اور اناج کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر آقار نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے اعلان کی ضرورت ہے اور یہ کہ ترکی یوکرین کو امن کی تعمیر اور انسانی امداد میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، جیسا کہ اس نے اب تک کیا ہے۔

اجلاس میں اناج کی ترسیل میں پیش رفت اور جوائنٹ کوآرڈینیشن سنٹر میں تعاون اور کوآرڈینیشن سے کئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔



متعللقہ خبریں