ملک کے چپے چپے پر ہماری خدمت کی مہر ثبت ہے: ایردوان

صدر نے کہا کہ ہم نے اپنی خدمت کی مہر ترکی کے چپے چپے پر ثبت کی ہے کیونکہ ہم عوامی خدمت کو اپنا شعار اور قوم کے مصائب کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں

1867543
ملک کے چپے چپے پر ہماری خدمت کی مہر ثبت ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

 صدر نے گزشتہ روز ضلع چوروم میں ایک عوامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  حملوں کے باوجود ہماری حکومت نے عوامی خدمت کا شعار نہیں چھوڑا ،سڑکوں،رہائیشی منصوبوں اور ماحولیات کی بہتری کے لیے شب و روز کام کیا ،ہم نے اپنی خدمت کی مہر ترکی کے چپے چپے پر ثبت کی ہے کیونکہ ہم عوامی خدمت کو اپنا شعار اور قوم کے مصائب کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کی دلدل کو سکھانے کےلیے ہم نے سرحد پار بھی آپریشن شروع کر رکھیں ہیں جن میں ہم ملکی سطح پر تیار کردہ اسلحہ استعمال کر رہے ہیں،ہم نے   وطن عزیز کو ہر شعبے میں جدت پسندی کی جانب گامزن کیا ہے کیونکہ ہم محض تماشائی نہیں  بنے بلکہ مسائل اور ضروریات کا حل تلاش کرنا جانتے ہیں۔

 صدر نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں ہم نے  گیس کی تلاش میں تیزی لانا شروع کردی ہے،ہمارے چار بحری جہاز قدرتی گیس کی تلاش میں مصروف ہیں  جس کی بازیابی ہوتے ہی ملکی تقدیر بدل جائے گی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں