ترکی، شام کے سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے : ترجمان وزارتِ خارجہ

ترکی شامی تنازعے کے آغاز (2011) سے لے کر اب تک اس ملک کے   عوام کی جائز توقعات کے مطابق ا  بحران کا حل تلاش کرنے کی سب سے زیادہ کوشش کی ہے

1867114
ترکی، شام کے  سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے : ترجمان وزارتِ خارجہ

ترکی نے کہا ہے کہ اس نے  شامی تنازعے کے آغاز (2011) سے لے کر اب تک اس ملک کے   عوام کی جائز توقعات کے مطابق ا  بحران کا حل تلاش کرنے کی سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان سفیر تنجو بلگیچ نے شامی تنازعے کے حوالے سے ترکی کے نقطہ نظر کے حوالے سے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ"شامی تنازعے  کے آغاز سے، ترکی وہ ملک رہا ہے جس نے  شام کے عوام کی جائز توقعات کے مطابق اس ملک کے بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے سب سے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

اس تناظر میں ترکی نے آستانہ اور جنیوا کے عمل کے ذریعے زمینی جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور آئینی کمیٹی کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کیا اور سیاسی عمل میں اپوزیشن اور مذاکراتی کمیٹی کی مکمل حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال  شامی انتظامیہ  کی پالیسی  کی وجہ سے  یہ عمل آگے نہیں بڑھ رہا۔ کل  ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے بھی اپنی تقریر میں  ان تمام مسائل کا ذکر کیا تھا۔

انہوں  نے کہا کہ ترکی، جو لاکھوں شامیوں کو عارضی تحفظ فراہم کرتا ہے، پناہ گزینوں کی رضاکارانہ اور محفوظ واپسی کے لیے موزوں حالات تیار کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254   میں طے شدہ روڈ میپ کے مطابق تنازعات کا حل تلاش کرنے  میں  اپنا فعال تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی، بین الاقوامی برادری کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے، شامی عوام کی توقعات کے مطابق اس تنازعے کا مستقل حل تلاش کرنے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شامی عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں