ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1866466
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.08.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت: "ایردوان  کی طرف سے تجارت اور دفاعی صنعت میں تعاون کا پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان نے سلوواینیا کے صدر بوروت پاہور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دفاعی صنعت اور تجارت میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم گزشتہ سال 2.3 بلین کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہمارا مقصد اس اعداد و شمار کو بڑھانا ہےتاکہ  ہماری حقیقی صلاحیت کی مکمل عکاسی  ہو ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "چاوش اولو: ہم PKK، فیتو  اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں"

13ویں سفیروں کی کانفرنس میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا، "ہم اپنے ملک کے خلاف PKK اور فیتو  جیسی  دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور الزامات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح :  "عبدالحمید  خان  دنیا کے ایجنڈے پر ہے"

 

ترکی کے چوتھے ڈرلنگ جہاز اور دنیا کے پانچویں سب سے بڑے جہاز عبدالحمید  خا ن نے ایک تقریب کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دنا شروع کردیے ہیں ۔ تقریب میں جسے بہت سے ممالک خصوصاً یونان نے بھی  دیکھاہے۔ صدر رجب طیب ایردوان  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیےہر ممکنہ اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گےصدر کے اس بیان کے بعد  یونانی  حکام  کے بیان میں یونان کو چوکس رہنے  سے متنبہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی  شفق:   "ترکی کےپہلا سی ڈران  کی تیاری کا آغاز "

ترکی  کے پہلے  مسلح  سی ڈران  کے ٹیسٹ  کی کامیابی کے بعد چند  ممالک کی درخواستوں پر ہر سال 50 یونٹس کی پیداوار کے لیے کام  کا آغاز کردیا گیا ہے۔

***روزنامہ اسٹار :  "وہ اقدام  جس سے توازن بدل جائے گا"

وزیر تجارت مہمت  مُش  نے کہا ہے کہ  جب چپ کی پیداوار سست ہو جاتی ہے تو آٹوموبائل اور کمپیوٹر کی پیداوار بھی سست ہو جاتی ہے، "(چِپ  کی پیداوار کے لیے ) ہمارے پاس بھی تیاریاں ہیں۔ درحقیقت، انقرہ میں ایک جگہ اس کے لیے مختص کی گئی ہے اور اس سلسلے میں کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں