اسلامی یکجہتی کھیلوں کے سلسلے میں ترکی میں موجود اعلی سرکاری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

اسلامی  یکجہتی   سپورٹس  فیڈریشن اور اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی شراکت سے 5ویں اسلامی یکجہتی  کھیلوں کا انعقاد

1865807
اسلامی یکجہتی کھیلوں کے سلسلے میں ترکی میں موجود اعلی سرکاری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

صدر رجب طیب  ایردوان نے  اسلامی   یکجہتی     سپورٹس  فیڈریشن اور اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی شراکت سے منعقدہ  5ویں اسلامی یکجہتی  کھیلوں کی افتتاحی تقریب   میں شرکت کی غرض سے قونیا   تشریف لانے والے  حکومتی و مملکتی سربراہان کے اعزاز میں  کل عشائیہ دیا۔

اس عشائیہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ، البانوی وزیر اعظم ایدی راما، الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن، سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود، ، قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوان بن حمد الثانی نے شرکت کی ۔

صدرت ایردوان نے یہاں پر  علی یف کے ساتھ  بند کمرے میں  ملاقات بھی کی۔



متعللقہ خبریں