ہم قبضہ آپریشن نہیں کر رہے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں: آقار

دہشت گردی والے علاقوں میں ہمارا کوئی بھی آپریشن قبضہ آپریشن نہیں ہے۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم کسی صورت دہشت گردی کوریڈور کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1865490
ہم قبضہ آپریشن نہیں کر رہے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ " دہشت گردی کے علاقوں میں ہمارا کوئی بھی آپریشن قبضہ آپریشن نہیں ہے۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں اور ہم ان کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

آقار نے دارالحکومت انقرہ میں 13 ویں سفراء کانفرنس کے دوسرے دن جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن میں غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 311 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم اپنی ملت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے معاملے میں پُرعزم ہیں۔ ہم قبضہ آپریشن نہیں کر رہے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہر وہ جگہ ہمارا ہدف ہے جہاں دہشت گرد موجود ہیں۔ پنجہ۔کلید آپریشن میں غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 113 ہے  اور اب کے بعد خواہ کسی بھی قیمت پر کیوں نہ ہو ہم دہشت گردی کوریڈور  کی اجازت نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی ہر جگہ ہمارے نشانے پر ہے اور ہم اپنے مخاطبین سے اپنے وعدے پورے کرنے کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ اور دہشت گردوں کے ظلم و جبر کے شکار معصوم شامی شہریوں کی، اپنی زمین کی طرف، محفوظ واپسی ہمارے آپریشنوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔



متعللقہ خبریں