ترکی، نہ تو کسی کو اپنے حقوق سلب کرنے دے گا نہ ہی قبرصی ترکوں کے: آقار

ترکی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی قبرص میں ضامن ملک کے فرائض کو بلا کم و کاست سرانجام دیتا رہے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

1862358
ترکی، نہ تو کسی کو اپنے حقوق سلب کرنے دے گا نہ ہی قبرصی ترکوں کے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ترکی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی قبرص میں ضامن ملک کے فرائض کو بلا کم و کاست سرانجام دیتا رہے گا"۔

حلوصی آقار نے، دارالحکومت انقرہ کے  غازی آفیسر کلب میں منعقدہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مسلح فورسز ڈے  کے، استقبالیے  میں شرکت کی۔

استقبالیے سے خطاب میں آقار نے یکم اگست یومِ مزاحمتِ اجتماعی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مسلح افواج ڈے کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "قبرص امن آپریشن جزیرے میں ہر ایک کے لئے امن و امان کا نقطہ آغاز  ثابت ہوا ہے۔ 1974 کے آپریشن کے بعد جزیرے میں خون ریزی اور مصائب و آلام کا خاتمہ ہوا ہے"۔

آقار نے کہا ہے کہ "قبرص ہمارا ملّی مسئلہ ہے۔ جمہوریہ ترکی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی جزیرے میں ضامن ملک کے فرائض کو بغیر کسی کمی پیشی کے ادا کرتا رہے گا۔ یونانی قبرصیوں کو جزیرے میں ترکوں کے وجود کو ، ان کی خود مختاری اور آزادی کو تسلیم کرنا  اور  ان کے سلامتی و خوشحالی کے ساتھ  زندگی گزارنے کے حق کو قبول کرنا چاہیے۔ خاص طور پر تیسرے فریق سے ہماری توقعات یہ ہیں کہ مسئلہ قبرص کے معاملے میں مقصدیت اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے اور اسٹریٹجک اندھے پن سے پرہیز کیا جائے۔  ہم چاہتے ہیں کہ تیسرا فریق واقعات پر غور کے لئے مساوات  کو اور قبرصی ترکوں کے حقوق  اور قوانین کو پیش نظر رکھے"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ" ترکی، بحیرہ ایجیئن، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں کسی کو نہ تو اپنے حقوق سلب کرنے کی اجازت دے گا اور نہ ہی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کو۔ نہ تو کوئی، مذاکرات اور ڈائیلاگ کے بارے میں ہمارے بیانات کو، ہماری کمزوری خیال کرے اور  نہ  ہی اپنے حقوق  کے دفاع سے متعلقہ بیانات کو دھمکی سمجھے۔ لیکن اس بات کو ہر کوئی سمجھ لے کہ ترکی اپنے قبرصی بھائیوں کے برحق دعوے میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں