ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن،پی کےکےکا اہم سرغنہ مارا گیا

ترک خفیہ ایجنسی کی کوششوں سے علیحدگی پسند تنظیم  پی کےکے کی عین العرب کی انتظامی  کونسل کے نام نہاد رکن ارہان ارمان کو ہلاک کر دیا گیا

1862080
ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن،پی کےکےکا اہم سرغنہ مارا گیا

ترک خفیہ ایجنسی کی کوششوں سے علیحدگی پسند تنظیم  پی کےکے کی عین العرب کی انتظامی  کونسل کے نام نہاد رکن ارہان ارمان کو ہلاک کر دیا گیا ۔

 حفاظتی ذرائع کے مطابق، پی کےکے میں شمولیت کے دوران سال 2012 میں  گرفتار ہونے والا "برخودان مش " نامی یہ دہشتگرد رہائی پانے کے بعد سال 2013 میں دوبارہ سے تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔

 بتایا گیا ہےکہ  ارہان ارمان   ترکی میں اسلحے کی خرید و فروخت اور تخریب کاریوں میں ملوث تھا جبکہ اس نے  غیر قانونی راستوں سے ترکی میں پی کےکےکے شر پسندوں کو داخل کروانے میں بھی مدد کی تھِی ۔

 سال 2019 میں اسے  عین العرب میں  پی کے کے  کی سرگرمیوں کا  نگراں بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں