یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ کل روانہ ہو سکتی ہے: ابراہیم قالن

ترک صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ لے جانے والا بحری جہاز  یکم اگست کو روانہ ہوسکتا ہے

1861685
یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ کل روانہ ہو سکتی ہے: ابراہیم قالن

ترک صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ لے جانے والا بحری جہاز  یکم اگست کو روانہ ہوسکتا ہے۔

 صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ استنبول میں قائم مشترکا رابطہ مرکز اناج ترسیل کے راستوں پر حتمی کام جلد مکمل کر لے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمدگی معاہدے کے مطابق، استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز یوکرین کی تین بندرگاہوں سے گندم کی محفوظ برآمدگی کو یقینی بنائے گا۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ کچھ دن قبل اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا تھا۔

رواں سال 24 فروری  کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے گندم برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج قلت پیدا ہو گئی تھی اور  اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا



متعللقہ خبریں