ایران میں سیلاب کی آفت میں بھاری جانی نقصان پر ترکی کا اظہار تعزیت
ایران میں قدرتی آفت میں بیسیویوں جانوں کے ضیاع سے ہمیں دلی افسوس ہے
1861386
ترکی نے ایران میں دارالحکومت تہران کے جوار کے دیہاتوں میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلاب کی آفت میں اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھنے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قدرتی آفت میں بیسیویوں جانوں کے ضیاع سے ہمیں دلی افسوس پہنچا ہے۔
’’ہم دوست و برادر ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ تہران کے ارد گرد کے دیہاتوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جان بحق ہو گئے تھے۔