ترکی: سویڈن کے چارج ڈی افئیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا

گوٹے بوگ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کے حامیوں کا دہشت گردی پروپیگنڈہ، سویڈن کے عبوری چارج ڈی افئیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

1858654
ترکی: سویڈن کے چارج ڈی افئیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا

ترکی نے، سویڈن کے انقرہ  سفارت خانے کے عبوری چارج ڈی افئیر کو، سوٹزر لینڈ کے شہر 'گوٹےبوگ' میں دہشت گردی پروپیگنڈہ کی وجہ سے ، وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق سویڈن کے شہر گوٹے بوگ میں 21 جولائی کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کے حامیوں کی طرف سے کئے گئے دہشت گردی پروپیگنڈہ کی اطلاع ملنے کے بعد سویڈن کے انقرہ سفارت خانے کے عبوری چارج ڈی افئیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اسٹاک ہوم میں سویڈن حکام کو ترکی کے شدید ردعمل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ "اس دائرہ کار میں ہماری توقعات یہ ہیں کہ پروپیگنڈہ کاروائیوں کے فاعلین کی نشاندہی کر کے ضروری قانونی  و عدالتی تدابیر اختیار کی جائیں اور سہ فریقی میمورینڈم میں طے شدہ عزائم کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں"۔

واضح رہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق  ترکی کے اندیشے دُور کرنے کے لئے، 28 جون کو اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں منعقدہ نیٹوسربراہی اجلاس میں  ، فن لینڈ، سویڈن اور ترکی کے درمیان سہ فریقی میمورینڈم پر دستخط کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں