ترکی خفیہ ایجنسی کا خصوصی آپریشن: PKK-YPG کا سرغنہ جہنم واصل

ترکی خفیہ ایجنسی کے خصوصی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK-YPG کے، عین العرب  کے، نام نہاد ذمہ دار کو غیر فعال بنا دیا گیا

1858648
ترکی خفیہ ایجنسی کا خصوصی آپریشن: PKK-YPG کا سرغنہ جہنم واصل

ترکی خفیہ ایجنسی MIT کے خصوصی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK-YPG کے، شام کے شمالی صوبے عین العرب  کے، نام نہاد ذمہ دار "کندال آرمینی" کوڈ نیم والے دہشت گرد شاہین تیکن تان آچ کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق تیکن تان آچ ماضی میں ترکی کے اضلاع آعری، قارس، وان، بن گیول اور بتلیس میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا اور کثیر تعداد میں دہشت گردانہ اقدامات میں بذات خود شامل رہا۔

تیکن تان آچ کی نشاندہی کے بعد ترکی قومی خفیہ ایجنسی MIT کے اسپیشل آپریشن میں دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عین العرب دہشت گرد تنظیم PKK کے گڑھ کی شکل  اختیار کر چکا ہے اور یہاں سے تنظیم کے دہشت گرد وقتاً فوقتاً تخریبی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ غیر فعال بنایا گیا دہشت گرد شاہین تیکن تان آچ عین العرب کا نام نہاد ذمہ دار تھا۔



متعللقہ خبریں