روسی صدر ولادیمیر پوتن کا صدر ایردوان سے اظہار تشکر

ولادیمیر پوتن نے آستانہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے  دائرہ کار میں   ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر اردوغان سے ملاقات کی ہے

1857004
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا صدر ایردوان سے اظہار تشکر

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمدات اور خوراک کے مسائل میں ثالثی کی کوششوں پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ولادیمیر پوتن نے آستانہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے  دائرہ کار میں   ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر اردوغان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے  بعد بیان دیتے ہوئے  صدر  پوتن نے آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں ملاقات کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت سے مسائل پر بات  چیت کی گئی ہے۔

یوکرین کے ساتھ 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے اناج نکالنے کے مسئلے کو حل کر نے کے بارے میں صدر پوتن  نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے راستے خوراک کے مسائل اور اناج کی برآمدات پر مذاکرات کے لیے ترکی میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے میں صدر ایردوان  کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں