قبرص پُرامن کاروائی کی 48ویں سالگرہمختلف تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے

قبرص  پُر  امن کاروائی   کی 48 ویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز ترک شمالی  قبرصی ترک  جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار اور ترکی کے نائب صدر فواد اوکتاے کی جانب سے اتاترک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا

1857198
قبرص پُرامن کاروائی کی 48ویں سالگرہمختلف تقریبات  کے ساتھ  منائی جا رہی ہے

قبرص  پُر  امن کاروائی   کی 48ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قبرص  پُر  امن کاروائی   کی 48 ویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز ترک شمالی  قبرصی ترک  جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار اور ترکی کے نائب صدر فواد اوکتاے کی جانب سے اتاترک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا۔

دارالحکومت نکوسیا میں اتاترک یادگار پر تھوڑی دیر احتراما  خاموشی کے بعد، قومی ترانہ اور  پرچم کشائی کے بعدشمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے صدر  تاتار نے وزٹنگ بک پر  اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔

صدر تاتار نے اپنے  تاثرات  میں   لکھا  کہ عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک، میں  آپ کے اصولوں ، افکار اور جدوجہد کے ذریعے   قبرصی ترکوں کی رہنمائی  کرتے رہیں گے۔  ،  ہم اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم حقوق، انصاف اور آزادی کے لیے اپنے کاز کو آگے نہیں بڑھاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 20 جولائی  کی پُر امن کاروائی کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی موجودگی میں ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ  اپنے مادر وطن ترکی کی عظیم حمایت سے اپنی آزادی اور خودمختاری سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم آپ  کو اس موقع پر  بڑے احترام و عزت  سے  خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

نائب صدر اوکتاے نے وزٹنگ بک  پر اپنے تاثرات  قلمبند کرتے  ہوئے لکھا ہے کہ  "محترم اتاترک، آج ہم قبرص کی  پُر امن  کاروائی کی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو ہمارے ترک قبرصی بھائیوں کے وجود اور مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔ جمہوریہ ترکی، مادر وطن اور ضامن ملک کے طور پر، قبرص کے خود مختار حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا۔  اس  موقع پر   ہم   آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں