15 جولائی 2016 کی دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت ترکی کی عظیم الشان فتح ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان کے  15 جولائی  ڈیمو کریسی   اور قومی یکجہتی   کے دن کے موقع پر  صدر ایردوان کے پیغام  کو ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں  آج کچھ اخبارات میں شائع  کیا گیا ہے

1855468
15 جولائی 2016 کی دہشت گرد تنظیم فیتو  کی ناکام بغاوت ترکی کی عظیم الشان فتح ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  15 جولائی 2016 کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی بغاوت  کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی جدو جہد  اور دکھائی جانے والی مزاحمت  ف ایک عظیم الشان فتح پر منتج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم 15 جولائی کے جذبے کو ہمیشہ  زندہ  و تابندہ زندہ رکھیں گے اور ہم ترکی کی خاطر بلا روک ٹوک کام کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان کے  15 جولائی  ڈیمو کریسی   اور قومی یکجہتی   کے دن کے موقع پر  صدر ایردوان کے پیغام  کو ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں  آج کچھ اخبارات میں شائع  کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کی محبت  سے لبریز   دھڑکتے دلوں نے 15 جولائی 2016 کو دہشت گرد تنظیم FETO کی بغاوت کی کوشش کے خلاف ایک عظیم جدوجہد کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم نے حملہ آوروں کو روکتے ہوئے، عوام کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت   کے نتیجے میں    ایک عظیم الشان فتح حاصل کی ہے۔ ہم نے ایک ریاست اور قوم کے  ہونے کے ناتے کاندھے  سے کاندھا ملاتے ہوئے فتح کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھا اور  قوم کی  گہری بصیرت اور عظیم بہادری کے ساتھ اپنے وطن، پرچم، آزادی کی شمع روشن کی ۔

 میں اس موقع پر  اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی مغفرت کی دعا  کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے سابق فوجیوں کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔ 15 جولائی  کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم بلا روک  ٹوک اپنے فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔

ترکی کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ  نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایمان کی روشنی نے 15 جولائی کو ظلم کے اندھیروں  کو چاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی جو مشعل ہماری معزز قوم نے روشن کی ہے، جس نے اپنی تاریخ میں اپنی آزادی کو داغدار نہیں  کرنے دیا، ہمارےعظیم لاشان پرچم کو بلند رکھا  اور ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کیایہ سب  ہمارے  مستقبل کو روشن کرتی رہے گی اور اس داستان کی  صدا ہمیشہ گونجتی رہے گی۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے 15 جولائی 2016  کی ناکام   بغاوت کی کوشش میں شہید ہونے والوں کی  مغفرت   کے ساتھ  ان تمام سابق  فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اوکتاے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  کہا ہے کہ عزت کے ساتھ  مرنے کی خواہاں کسی قوم کو  بھلا  کون  گھٹنےٹیکنے  پر مجبور کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ   میں اس موقع پر  اپنے شہداءکے لیےجنہوں نے   اس بغاوت کو ناکام بنایا اور صدر کی قیادت میں قوم کی خواہشات کے مطابق   اس بزدلانہ حملے کو روکا   کے لیے  مغفرت کی دعا کرتا ہوں ۔ میں15     جولائی  کی اس بغاوت  کو ناکام بنانے پر   اپنے بہادر سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر انصاف بیکر بوزداع  نے کہا کہ 15 جولائی ترکی کی جمہوریت کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

بوزداع   نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ آئندہ  غدار  اور دشمن عناصر  جب بھی  بغاوت کی کوشش کا ارادہ  کریں گے اپنے سامنے قوم کو کھڑا پائیں گے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں  دہشت گرد تنظیم فیتو کے دہشت گردوں اور غداروں کو گلے لگانے والے ممالک کو بھی مخاطب  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جن سانپوں کو تم دودھ پلا رہے ہو وہ ایک دن  تمہیں خود ہی ڈسیں گےاس لیے  جلد از جلد اس زہریلے سانپوں سے چھٹکارا حاصل کرلو 

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹر   فخر الدین آلتون نے 15 جولائی کے یوم ِ ڈیمو کریسی  اور قومی یکجہتی  کے  موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے اپنے پیغام میں کہا کہ اس رات اپنے قائد کی کال پر سڑکوں  اور چوراہوں پر پر نکلنے والی قوم نے اپنی آزادی کا دفاع  کرتے ہوئے پوری دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ    قوم آزادی اور خودمختاری   کی مالک ایک قوم ہے۔

 

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی ) کے ترجمان عمر چیلک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے  کہ  15 جولائی مزاحمت کی ایک داستان ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری  عظیم  قوم نے دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو شکست سے دوچار کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول ایمنے ایردوان نے FETÖ کی 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش کی 6 ویں برسی اور جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ  ہر شہریچاہے اس کی عمت سات یا ستر سال ہی کیوں نہ ہو نے ایسی  داستان تحریر کی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی بغاوت کی کوشش کی رات ترک قوم نے تاریخی مزاحمت کی اور  ایک بار پھر ملک کی آزادی  کی شمع روشن کی۔اس دوراناس ناکام بغاوت  کے خاتمے کے لیے    150 پولیس اہلکار  شہید ہوئے۔ جن میں  دارالحکومت انقرہ میں 99، استنبول میں 2 اور موعلا میں  بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔



متعللقہ خبریں