استنبول میں قائم  رابطہ مرکزمیں یوکرائنی اناجکی ترسیل پرغور: حلوصی آقار

حلوصی آقار   نے کل استنبول میں ترکی، روس اور یوکرین کی وزارت دفاع کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ (یو این) کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کا جائزہ کیا ہے

1855029
استنبول میں قائم  رابطہ مرکزمیں یوکرائنی اناجکی ترسیل پرغور: حلوصی آقار

 وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا کہ استنبول میں قائم کیے جانے والے  رابطہ مرکز فریقین کے نمائندے یوکرائنی اناج پر چار طرفہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

حلوصی آقار   نے کل استنبول میں ترکی، روس اور یوکرین کی وزارت دفاع کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ (یو این) کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کا جائزہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہونے والے اجلاس  کے نتیجے میں، بنیادی تکنیکی امور جیسےموضوعات  پر   استنبول میں ایک رابطہ مرکز کے قیام پر اتفاق کیا گیا جہاں تمام فریقین کے نمائندے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  بندرگاہ سے اناج کی  نقل و حرکت  کے مقامات پر مشترکہ کنٹرول اور منتقلی کے راستوں پر بحری حفاظت کو یقینی بنا یا جائے گا۔

آقار   نے کہا کہ انسانی مسئلے کی حیثیت  رکھنے   والے خوراک کے بحران کے حل کے لیے ترکی  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ علاوہ ازیں  علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی ترکی  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں