بوزجا آدہ ، "یورپ کے 10 سب سے زیادہ سحرانگیز جزائر" میں دوسرے نمبر پر

بوزجا آدہ ، جسے حالیہ برسوں میں اکثر دنیا کے بہترین جزیروں میں دکھایا جاتا رہا ہے، اس بار برطانوی اخبار دی گارڈین کا موضوع بنا ہوا  ہے

1855297
بوزجا آدہ ، "یورپ کے 10 سب سے زیادہ سحرانگیز جزائر" میں دوسرے نمبر پر
bozcaada.jpg
the guardian bozcaada.jpg
bozcaada1.jpg

چناق قلعے  کی سیاحتی جنت، بوزجا آدہ ، "یورپ کے 10 سب سے زیادہ جادوئی جزائر" میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بوزجا آدہ ، جسے حالیہ برسوں میں اکثر دنیا کے بہترین جزیروں میں دکھایا جاتا رہا ہے، اس بار برطانوی اخبار دی گارڈین کا موضوع بنا ہوا  ہے۔

یہ جزیرہ 10  تجویز کردہ جزیروں کے ویران ساحلوں، پرامن اور بے ساختہ فطرت کی طرف توجہ مبذول کروائے ہوئے  ہے۔

اطلاع کے مطابق  بوزجا آدہ ، جو کہ ترکی اور یونانی ورثے سے مالا مال جزیرہ بتایا جاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں زیادہ تر استنبول کے باشندوں کی طرف سے ترجیح دی جاتی ہے۔

خبروں میں، جس میں ٹروجن جنگ میں بوزجا آدہ کے مقام کا بھی حوالہ دیا گیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ مسجد اور آرتھوڈوکس چرچ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

خبروں نے ہوٹلوں اور انگور کی پیداوار کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔

 

حالیہ برسوں میں نیو یارک ٹائمز، بزنس انسائیڈر، نیویارک ٹائمز میگزین اور امریکن فوربس میگزین نے بھی بوزجا آدہ  کی کھل کر تعریف کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں