عیدِ قربان کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی ڈپلومیسی

عالمی سربراہان کے ساتھ بات چیت کے دوران  عید کے تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ   دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1855004
عیدِ قربان کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی ڈپلومیسی

صدر رجب طیب ایردوان نے  عید کے دوران بھی اپنی ٹیلی فون ڈپلومیسی جاری رکھی۔

ایوان صدر کے  محکمہ اطلاعات  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق صدر ایردوان نے عید کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر ایرسین تاتار، فلسطین کے صدر محمود عباس، اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر اعظم یائر لاپڈ، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرین کی ریاست نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی۔

ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو، جمہوری جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس تسیسیکیڈی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، کرغزستان کے صدر سادی جاپاروف، تنزانیہ کی صدر سامیہ  سولوہ حسن، لبنانی  وزیر اعظم نجیب  میقاتی، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی فون پر بات کی۔

بات چیت کے دوران  عید کے تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ   دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحیرہ اسود میں اناج راہداری کے قیام، یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ کے خاتمے کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اور  تنازعات کو  محض مذاکرات کے ذریعے  حل کیے جا سکنے کا اظہار کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں