شام کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں 6 ماہ کی توسیع پر ترکی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کا طریقہ کار شمال مغربی شام میں تقریباً 4.1 ملین ضرورت مند لوگوں تک ہنگامی انسانی امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

1854925
شام کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں 6 ماہ کی توسیع پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے شمال مغربی شام کے لیے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی کاروائیوں میں 6 ماہ تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کا امدادی آپریشن شمال مغربی شام میں تقریباً 4.1 ملین ضرورت مند لوگوں تک ہنگامی انسانی امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

"ہم اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے 12 جولائی 2022 کو شمال مغربی شام کے لیے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی کاروائیوں میں 6 ماہ کے لیے توسیع دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "شام میں انسانی بحران پر موثر بین الاقوامی ردعمل اور علاقائی استحکام کے لحاظ سے، اقوام متحدہ کے میکانزم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایک پائیدار فریم ورک میں اپنے کام جاری رکھے۔ ترکی بین الاقوامی برادری کے تعاون سے اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔"


 



متعللقہ خبریں