صدر رجب طیب ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے اہم بات چیت

یوکیرین۔ روس جنگ اور بحیرہ اسود  میں  اناج  کی برآمدات کے  لیے  باحفاظت راہداری کی تشکیل   کے  معاملات پر غور

1854615
صدر رجب طیب ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے اہم بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے  یوکیرینی صدرولو دیمر  زیلنسکی  سے ٹیلی فون  پر  رابطہ قائم کیا۔

اس بات  چیت میں 24 فروری سے ابتک جاری یوکیرین۔ روس جنگ اور بحیرہ اسود  میں  اناج  کی برآمدات کے  لیے  باحفاظت راہداری کی تشکیل   کے  معاملات  زیر غور آئے۔

ترک صدر نے اس دوران  کہا کہ  ہماری  یہ دیرینہ  خواہش ہے کہ یوکیرین میں  امن بحال ہو،  اور ہم   یوکیرین  کے اناج کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کے لیے  اقوام متحدہ کی جانب سے تیار کردہ منصوبے پر کام  کر رہے ہیں۔

یوکیرین  اور روس کے  باہمی مسئلے کا حل    ڈپلومیسی کے ذریعے   نکلنے  اور اس  کے لیے مذاکرات کی راہ  کو کھلا رکھے جانے کی ضرورت پر زور دینے والے  جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم  سلسلہ استنبول میں سہل بنانے اور ثالثی  سمیت  ضرورت ہونے والا ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدر ایردوان نے  یوکیرینی صدر کی جانب سے  عید قربان کی مناسبت سے   اپنے ویڈیو پیغام کو ترکی   زبان میں  ریکارڈ کرانے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں