صدر رجب طیب ایردوان کا عید الاضحی کے موقع پر  8 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک رابطوں میں  صدر  ایردوان اور رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی

1854073
صدر رجب طیب ایردوان کا عید الاضحی کے موقع پر  8 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر  8 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان، جمہوری جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس تسیسیکیدی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، کرغزستان کے صدر سادیر کیپاروف، تنزانیہ کے صدر سامیہ سلوہو حسن، لبنان کے وزیر اعظم نجیب  میکاتی۔ ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، متحدہ عرب امارات امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے الگ الگ فون پر بات چیت کی۔

ٹیلی فونک رابطوں میں  صدر  ایردوان اور رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔



متعللقہ خبریں