چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترک کافی  کو معتارف کروانے  کی تقریب

بیجنگ یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں چینی مہمانوں بشمول صنعت کے نمائندے، ٹرینرز اور کافی کے شوقین افراد نے شرکت کی

1854145
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترک کافی  کو معتارف کروانے  کی تقریب

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترک کافی  کو معتارف کروانے  کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

بیجنگ یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں چینی مہمانوں بشمول صنعت کے نمائندے، ٹرینرز اور کافی کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

استقبالیہ اور افتتاحی تقریر کے بعد، ماہر تعلیم اور مترجم Filiz Ünal اور انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے ترکی میں کافی کی تاریخ، اس کی ثقافت، اور سماجی زندگی اور انسانی تعلقات لے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

ترک کافی کو کس طرح تیار کیا جاتا ہے، پیسنے اور پکانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات  اور خدمت کے بارے میں تمام پہلووں پر روشنی ڈالی  گئی۔

بیجنگ YEE کے منیجر Tayfun Kalkan نے کہا کہ پروموشنل پروگرام کا مقصد چین میں ترک کافی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

کالکان نے کہا کہ کافی فیسٹیولز اور میلوں میں اسی طرح کی پروموشنز کو دہراتے ہوئے، ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترک کافی کو شیلفز ، مینوز اور گھروں میں زیادہ  سے زیادہ جگہ دی

جاسکے ۔



متعللقہ خبریں