2023 کے اہداف تک حصول 2053 کے ویژن کی راہ ہمرار کرے گا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان نے عید ِ قربان کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں   ترک قوم اور امت مسلم کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی

1853844
2023 کے اہداف تک حصول 2053 کے ویژن کی راہ ہمرار کرے گا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  کا 2023 کے اہداف تک حصول  ہماری نوجوان نسل کو ورثے میں چھوڑے جانے والے  2053 کے  نقطہ نظر کی جانب پیش قدمی  میں  معاون ثابت ہو گا۔

صدر  رجب طیب ایردوان نے عید ِ قربان کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں   ترک قوم اور امت مسلم کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جس میں دنیا کو صحت سے لے کر سلامتی تک ہر شعبے میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اور ایسے نازک وقت  میں، قوم ،اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت   مزید  بڑھ گئی ہے "ترکی کی 2023 کے اہداف تک رسائی  2053 کے وژن کی راہ ہموار کرے گی   جسے ہم  ایک  قیمتی  ورثے کے طور پر  اپنے نوجوانوں کے لیے  چھوڑیں گے۔



متعللقہ خبریں