صومالیہ میں گزشتہ 40 برسوں کی شدید ترین خشک سالی

اقوام متحدہ صومالیہ کے کوآرڈینیٹر ایڈم عبدالمولی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو اس  وقت  تک کی سب سے شدید خشک سالی کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے

1851878
صومالیہ میں گزشتہ 40 برسوں کی شدید ترین خشک سالی

صومالیہ میں گزشتہ 40 برسوں کی شدید ترین خشک سالی کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ افراد خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ صومالیہ کے کوآرڈینیٹر ایڈم عبدالمولی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو اس  وقت  تک کی سب سے شدید خشک سالی کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

عبدالمولی نے  کہا ہے کہ  صومالیہ کے بہت سے علاقے خشک سالی سے نبردآزما ہیں اور 7 ملین سے زیادہ افراد، جو ملک کی نصف آبادی کے برابر ہیں، کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مامن الرحمان ملک نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خوراک کا مسئلہ لوگوں کی صحت پر منفی اثر مرتب کررہا ہے ، اور کہا کہ 10 لاکھ افراد خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔

صومالی حکومت نے بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث 23 نومبر کو ملک بھر میں "ایمرجنسی" کا اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں