ترکی: ضلع حقاری میں ایک فوجی شہید

ہم، عزیز شہید کے لئے اللہ سے رحمت کے طلبگار اور ان کے سوگوار کنبے، ترک مسلح افواج اور باوقار ترک ملت کے لئے صبرِ جمیل  کے متمنی ہیں: ترکی وزارت دفاع

1851075
ترکی: ضلع حقاری میں ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع حقاری میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ "تحصیل دیرے جک میں اسمگلنگ کے واقعے میں مداخلت کے دوران لیفٹیننٹ خالص کیسکن بارازگیر نہر میں گر کے شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود بچایا نہیں جا سکا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، اس المناک واقعے میں زندگی سے محروم ہونے والے عزیز شہید کے لئے اللہ سے رحمت کے طلبگار  اور ان کے سوگوار کنبے، ترک مسلح افواج اور باوقار ترک ملت کے لئے صبرِ جمیل  کے متمنی ہیں"۔



متعللقہ خبریں