ترکی: 'آتماجا' کا موبائل گائیڈڈ میزائل سسٹم کے ساتھ پہلا تجربہ

خشکی سے خشکی پر مار کرنے والے قومی گائیڈڈ میزائل آتماجا سے پہلی دفعہ موبائل گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے خشکی سے سطح سمندر کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا: ترکی وزارت دفاع

1851161
ترکی: 'آتماجا' کا موبائل گائیڈڈ میزائل سسٹم کے ساتھ پہلا تجربہ

ترکی کے گائیڈڈ میزائل آتماجا  کا پہلی دفعہ موبائل گائیڈڈ میزائل سسٹم سے تجربہ کیا گیاہے۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خشکی سے خشکی پر مار کرنے والے قومی گائیڈڈ میزائل آتماجا سے پہلی دفعہ موبائل گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے خشکی سے سطح سمندر کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق تجرباتی فائر بحیرہ اسود میں کیا گیا اور کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔

بیان کے ساتھ تجرباتی فائر کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے۔

صدارتی دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے بھی کہا ہے کہ" آتماجا میزائل کو خشکی سے فائر کیا گیا ہے۔ میں راکٹ سان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  میری دعا ہے کہ میزائل ہماری  مسلح افواج کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے"۔



متعللقہ خبریں