ترکی کا ہیٹی جانے والے افراد کے لیے انتباہ

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں ہیٹی کے لیے سفری اور حفاظتی اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں سیکیورٹی کے اس وقت نامساعد حالات اور مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظرترک شہریوں کے مفاد میں اس ملک کا سفر نہ کرنا ہے

1849429
ترکی کا ہیٹی  جانے والے افراد کے لیے انتباہ

ترکی نے ہیٹی میں نامساعد سیکورٹی حالات اور مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ترک شہریوں  سے  اس ملک کا سفر کرنے سے گریز  کرنے کی تلقین کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں ہیٹی کے لیے سفری اور حفاظتی اعلان کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں سیکیورٹی کے اس وقت نامساعد حالات اور مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظرترک شہریوں کے مفاد میں اس ملک کا سفر نہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں ترکی کا کوئی سفارت خانہ نہیں ہے اور سینٹو ڈومنگو (ڈومینیکن ریپبلک) میں ترکی کا سفارت خانہ اس سلسلے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو ترک  شہری فی الحال ہیٹی میں مقیم ہیں اور/یا اس ملک کا سفر کر رہے ہیں، ان اضافی انتباہات اور اعلانات پر عمل کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں  سینٹو ڈومنگو میں سفارت خانے کی طرف سے کیے  جانے والے اعلان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ تما م افراد اپنی  حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار  کرسکیں۔



متعللقہ خبریں