میڈریڈ میں چار رکنی اجلاس،ترکی کی مطلوبہ شرائط مان لی گئیں

ایک مشترکہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ تمام دہشتگرد تنظیموں کی شر پسندانہ کاروائیوں اورمظاہروں کی مذمت کرنے سمیت پی کےکے  اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ افراد کی سرگرمیوں کو ممنوعہ قرار دینے کا عہد کریں گے۔

1849444
میڈریڈ میں چار رکنی اجلاس،ترکی کی مطلوبہ شرائط مان لی گئیں

میڈریڈ میں ہوئے چار رکنی اجلاس میں ترکی  کی مطلوبہ شرائط مان لی گئی ہیں۔

 صدر رجب طیب ایردوان ،فینیش  صدر ساولی نینیستو،سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  کے درمیان بند کمرے میں ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ۔

ایک مشترکہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ تمام دہشتگرد تنظیموں کی شر پسندانہ کاروائیوں اورمظاہروں کی مذمت کرنے سمیت پی کےکے  اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ افراد کی سرگرمیوں کو ممنوعہ قرار دینے کا عہد کریں گے۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا کہ تینوں ملک  دہشتگرد تنظیموں کی  سرگرمیوں کو روکنے کےلیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے،ترکی کی طرف سے فراہم  کردہ دلائل،دستاویز اور خفیہ معلومات کی روشنی میں دہشتگرد عناصر کی ملک بدری یا ان کی حوالگی کا طریقہ سہل بنانے سمیت  پی کےکے اور اس کی ذیلی شاخوں کی طرف سےبھتہ وصول کرنے اور تنظیموں میں جبری بھرتیوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

 اعلامیئے میں   ترکی،فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان اسلحہ  پر پابندی بھی ختم کر نے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعللقہ خبریں