ترکی اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جولائی کو ویانا میں ہونے والے چوتھے اجلاس میں ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندے برائے نارملائزیشن پروسیس سفیرسردار کلیچ اور آرمینیائی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر روبن روبینان شرکت کریں گے
![ترکی اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/548d/0800/34cb/61d68ee57152c.jpg?time=1718987251)
ترکی اور آرمینیا کے درمیان بات چیت کو معمول پر لانے کے دائرہ کار میں خصوصی نمائندوں کے درمیان چوتھی میٹنگ یکم جولائی کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوگی۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جولائی کو ویانا میں ہونے والے چوتھے اجلاس میں ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندے برائے نارملائزیشن پروسیس سفیرسردار کلیچ اور آرمینیائی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر روبن روبینان شرکت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان معمول پر آنے والی پہلی بات چیت 14 جنوری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران آرمینیا اور ترکی کے درمیان 2020 میں ختم ہونے والی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور باہمی پروازیں فروری میں شروع ہوئیں۔
خصوصی نمائندوں کا دوسرا اجلاس 24 فروری اور تیسرا اجلاس 3 مئی کو ویانا میں ہوا۔ اس عمل میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے 11-13 مارچ کو انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1718987252)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1718987252)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی