ترکی کی طرف سے اردن کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ہمیں، عقبہ بندرگاہ پر حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور کثیر تعداد میں ا فراد کے زخمی ہونے پر، شدید افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1848919
ترکی کی طرف سے اردن کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی نے، اردن کی عقبہ بندرگاہ پر دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے، تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں، عقبہ بندرگاہ پر حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور کثیر تعداد میں ا فراد کے زخمی ہونے پر، شدید افسوس ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں ،  متوفین  کے عزیز و اقارب،دوست احباب ، اردن کےبرادر  عوام اور  حکومت  کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے  اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی ہیں"۔

واضح رہے کہ اردن کی عقبہ بندرگاہ پر زہریلی گیس  کا ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں دھماکے اور گیس کے اخراج  کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 260  زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں