ایکواڈور میں مقیم ترک باشندوں کے لیے وزارتِ خارجہ کا انتباہ

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایکواڈور کے لیے سفری وارننگ جاری کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ایکواڈور کی حکومت نے 18 جون کو پچینچہ، کوٹو پیکسی اور امبابورا ریاستوں میں 30 دن کے لیے ملک میں حالیہ سماجی واقعات کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان  کردیا گیا

1848380
ایکواڈور میں مقیم ترک باشندوں  کے لیے وزارتِ خارجہ کا انتباہ

ترکی نے ایکواڈور میں رہنے والے یا جانے والے ترک شہریوں ایسے محلوں  اور علاقوں سے  دور  رہنے جہاں پر  بڑے پیمانے پر مظاہرے  ہوتے ہیں  کا مشورہ دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایکواڈور کے لیے سفری وارننگ جاری کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایکواڈور کی حکومت نے 18 جون کو پچینچہ، کوٹو پیکسی اور امبابورا ریاستوں میں 30 دن کے لیے ملک میں حالیہ سماجی واقعات کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان  کردیا گیا ہے۔

"اس تناظر میں، ترک شہری جو ایکواڈور میں  مقیم ہیں یا جو اس ملک کا سفر کریں گےحکومتِ ترکی کی جانب سے جاری کردہ انتباہ پر عمل درآمد کرنے  کی ہدایت جاری  کی ہے۔ حکومتِ ترکی نے  ترک باشندوں کو ان تمام  مقامات جہاں  بڑے پیمانے پر   مظاہرے ہو رہے ہیں دور رہنے  اور  اپنی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں  ترک شہریوں سے ضرورت کے وقت  ترکی کے سفارت خانے سے  ٹیلی فون یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ قائم کرنے  کا بھی کہا ہے۔



متعللقہ خبریں