فن لینڈ،سویڈن ،ترکی اور نیٹو کا چار رکنی اجلاس،صدر ایردوان کی شرکت کا امکان

ابراہیم قالن نے اس بات کا اظہار کیا ۔مشیر نے کہا کہ  منگل کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کی درخواست پر صدر ایردوان کی شرکت سے ترکی۔نیٹو۔سویڈن اور فن لینڈ کےمابین اجلاس ہوگا

1848366
فن لینڈ،سویڈن ،ترکی اور نیٹو کا چار رکنی اجلاس،صدر ایردوان کی شرکت کا امکان

 صدارتی مشیر ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ  میڈیرڈ میں نیٹو۔ترکی۔سویڈن اور فن لینڈ چار کرنی اجلاس ہوگا جس میں صدر ایردوان بھی شرکت کریں گے۔

ابراہیم قالن نے ایک  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔مشیر نے کہا کہ  منگل کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کی درخواست پر صدر ایردوان کی شرکت سے ترکی۔نیٹو۔سویڈن اور فن لینڈ کےمابین اجلاس ہوگا۔یہ اجلاس نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کل ہوگا جو کہ اس بات کا غماز نہیں کہ ترکی  اپنے موقف سے دستبردار ہو رہا ہے،یہ مذاکراتی عمل ہے جس کے متعدد مراحل ہیں،ہم نے سویڈش اور فینیش  حکام پر واضح کر دیا ہے کہ آپ 2 صدیوں پر محیط اپنی غیر جانبدارانہ پالیسیوں کو ترک کر تےہوئے ایک وسیع فوجی تنظیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کےلیے دونوں ملکوں کو اہم تبدیلیوں سے گزرنا ہوگا۔نیٹو معاہدے  کے قواعد،اس کے قوانین اور اپنےملکی دساتیر میں ترامیم کرنا ہونگی۔ ہم دونوں ملکوں سے صرف اتنا چاہتے ہیں کہ وہ پی کےکے  کی سرگرمیوں کو رکوائیں جو کہ اتنا مشکل کام نہیں ہے،فن لینڈ اور سویڈن  کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں،وعدوں کا اعلان کر رہے ہیں مگر یہ واضح کر دوں کہ وعدوں پر اترنا  اور ٹھوس اقدامات اٹھانے میں کافی فرق ہوتا ہے۔

مشیر نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں اور ہمارے درمیان مطابقت طے ہو چکی ہے مگر چند معاملات تصفیہ طلب ضرور ہیں ،اگر کل کے اجلاس میں  مفاہمت ہو گئی تو  ہم میڈیرڈ اجلاس میں  بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ،ہم چاہتے ہیں سویڈن اور فن لینڈ پی کےکے ،وائی پی ڈی اور وائی پی جی جیسی تنظیموں کے خلاف اپنے موقف کو واضح کرے جن میں شام میں موجود پی وائی ڈی اور وائی پی جی سے موجود  قطع تعلقات بھی شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں