وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات

وزارت قومی دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع  آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ والیس کا استقبال کیا۔ پہلے، آقار اور والیس نے ون ٹو ون  ملاقات کی اور  اس کے بعد دونوں ممالک کے  وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے

1847589
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے سرکاری مہمان کے طور پر دارالحکومت انقرہ میں  موجود  برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات کی ہے۔

وزارت قومی دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع  آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ والیس کا استقبال کیا۔

پہلے، آقار اور والیس نے ون ٹو ون  ملاقات کی اور  اس کے بعد دونوں ممالک کے  وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات  کے دوران  علاقائی دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت بالخصوص یوکرین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع آقار  نے کہا کہ ترکی اور  برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات سٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر جاری ہیں۔

دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے برآمدی لائسنس کی پابندیوں کے خاتمے سے حاصل ہونے والی رفتار پر زور دیتے ہوئے، آقار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کی، خاص طور پر PKK/YPG، DAESH اور فیتو جیسی تنظیموں  کی دہشت گردی کی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔

آقار  نے کہا کہ  یوکرین کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے اور کہا کہ اناج کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مذاکرات میں فوجی تربیتی تعاون کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں