بات قومی سلامتی کی ہو تو کسی ڈھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: چاوش اولو

موضوع بحث قومی سلامتی ہو تو کسی ڈھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے معاملے میں بھی ہم اسی موقف پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1847916
بات قومی سلامتی کی ہو تو کسی ڈھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ "موضوع بحث قومی سلامتی ہو تو  کسی ڈھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔

چاوش اولو نے ضلع مالاتیا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ " سویڈن اور فن لینڈ کو  نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کے مطالبات کا جواب ٹھوس اقدامات کی شکل میں  دینا چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بات ملّی سلامتی ہو تو ہم کوئی ڈھیل نہیں دے سکتے۔ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے معاملے میں بھی ہم اسی موقف پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہیں۔ ہم ان سے جو مطالبات کر رہے ہیں وہ کوئی ناممکنات نہیں ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنا بند کریں۔ آپ نے ملک میں دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے ۔ ان دہشت گردوں کی مالی معاونت کو دیکھا ان دیکھا کر رہے ہیں۔ آپ ملک میں موجود دہشت گردوں سے قندیل  سے یا پھر ان کی موجودگی  کے دیگر علاقوں سے بچے اغوا کروانے کا وسیلہ بن  رہے ہیں۔ انہیں دہشت گردانہ کاروائیوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اگر  آپ دہشت گردوں کا سدّباب نہیں کرتے اور ان کے اتحادی بننے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ترکی کو دشمن کی نگاہ سے دیکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے ترکی پر پابندیاں نہیں لگا سکتے۔  لیکن اگر آپ پابندیاں لگانے پر مُصر ہیں تو  آپ نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔ بات اس قدر واضح اور دو ٹوک ہے"۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ پی کے کے  اور وائے پی جی ایک ہی دہشت گرد تنظیم کے دو نام ہیں۔ کسی کو بہانوں کے پیچھے پناہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اناج کے بحران پر بھی بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم  روس سے اناج کی برآمد کا راستہ کھولنے کے لئے کوششیں کر رہے  ہیں۔ اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل  نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ کام کر سکتا ہے تو وہ ترکی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے یہ الفاظ ان کے ترکی پر اعتماد کے عکاس ہیں۔



متعللقہ خبریں