صدر ایردوان کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر ایردوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان بات چیت مین انسداد دہشتگردی اور سلامتی سمیت،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے تسلسل سے  امن و استحکام  کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

1845448
صدر ایردوان کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے بات چیت کی ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں ترک۔اسرائیل تعلقات اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 صدر ایردوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان بات چیت میں انسداد دہشتگردی اور سلامتی سمیت،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے تسلسل سے  امن و استحکام  کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

 اسرائیلی صدر ہرزوگ نے بھی اس موقع پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ۔

 



متعللقہ خبریں