ترکی: ہم سربیا کے ساتھ باہمی تعاون  کو ہر شعبے میں مزید تقویت دیں گے

صدر ووجچ کے ساتھ ہم نے اپنے بہترین باہمی تعلقات سمیت یوکرین، بوسنیا ہرزیگوینیا اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت کی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1844425
ترکی: ہم سربیا کے ساتھ باہمی تعاون  کو ہر شعبے میں مزید تقویت دیں گے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سربیا کے دورے پر ہیں۔

دارالحکومت بلغراد میں صدر الیگزینڈر ووجچ اور چاوش اولو کی ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے بارے میں سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "سربیا کے صدر ووجچ کے ساتھ ہم نے اپنے بہترین باہمی تعلقات  سمیت یوکرین، بوسنیا ہرزیگوینیا اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت کی"۔

ووجچ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سربیا اور ترکی کے درمیان شناختی کارڈ کے ذریعے سیاحت کے سمجھوتے پر دستخط کے موضوع پر بات چیت کی۔ ترکی ہمارا طاقتور ساجھے دار ہے۔ سربیا کے غیر ترقی یافتہ علاقوں میں ترکی کی سرمایہ کاریاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے بعد ازاں اسمبلی اسپیکر ایویکا داجچ کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم باہمی تعلقات کی پارلیمانی  جہت کو مزید فروغ دیں گے۔

اس کے بعد چاوش اولو نے  وزیر اعظم اینا برنیبک کے ساتھ ملاقات کی اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے، سربیا کی وزیر اعظم برنیبک کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ہم باہمی تعاون  کو ہر شعبے میں مزید تقویت دیں گے"۔



متعللقہ خبریں