ترکی: چاوش اولو۔ ووجچ ملاقات

چاوش اولو آج 'دوسرے پریسپا ڈائیلاگ فورم' میں شرکت کریں گے اور فورم کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے: ترکی وزارت خارجہ

1844263
ترکی: چاوش اولو۔ ووجچ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سرکاری دورے پر سربیا پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت بغداد میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ  نے چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کی۔

ووجچ اور چاوش اولو نے دو طرفہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات بھی کئے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق چاوش اولو آج شمالی مقدونیہ کے شہر اوہری میں متوقع 'دوسرے پریسپا ڈائیلاگ فورم' میں شرکت کریں گے اور فورم کی اعلیٰ سطحی سرکاری افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو فورم کے دائرہ کار میں بعض دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے اور شمالی مقدونیہ  کی ترک کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

19 جون تک کے اس بالقانی دورے میں چاوش اولو، سربیا کے بعد، بوسنیا ہرزیگوینیا اور کوسووا کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں