ترکی کے خدشات کو سنجیدگی سے لی لینے کی ضرورت ہے: ہینز سٹولٹن برگ

اسٹولٹن برگ نے 29-30 جون کو منعقد ہونے والے میڈرڈ سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ ڈنر میں شرکت کی جس کی میزبانی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے اور ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کی تھی

1843373
ترکی کے خدشات کو سنجیدگی سے لی لینے کی ضرورت ہے:  ہینز سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ ترکی کو دہشت گردی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے 29-30 جون کو منعقد ہونے والے میڈرڈ سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ ڈنر میں شرکت کی جس کی میزبانی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے اور ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کی تھی۔

عشائیہ میں رومانیہ کے وزیر اعظم کلاؤس یوہانس، بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو، پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی، پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا اور لیٹویا کے وزیر اعظم کریسجنیس کارنس بھی موجود تھے۔

اس کے بعد نیٹو کے 7 ممالک کے وزرائے اعظم اور اسٹولٹن برگ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا  ۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے  دورے مثبت رہے ہیں۔ اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی طرف سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف PKK ترکی  کی جدو جہد سمیت خدشات کو دور کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں صدر  ایردوان کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، کیونکہ ترکی کو واقعی دہشت گردی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

 اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگر ترکی جیسے اہم اتحادی کو خدشات ہیں تو بیٹھ کر بات کرکے حل نکالا جاسکتا ہے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم روٹے نے یہ بھی کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے اور بعد میں اس کا حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں گے، اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ترکی کے خدشات کو ختم کیا جائے گا اور سویڈن اور فن لینڈ بالآخر نیٹو کا رکن بن جائے گا۔



متعللقہ خبریں