ترکی: ایرن محاصرہ۔17 آپریشن شروع ہو گیا

ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے جاری ایرن محاصرہ آپریشن عوامی تعاون  سے پُر یقین اور پُر عزم شکل میں جاری ہیں: وزارت داخلہ

1841940
ترکی: ایرن محاصرہ۔17 آپریشن شروع ہو گیا

ترکی کے ضلع شرناک میں 574 اہلکاروں کی شرکت سے 'ایرن محاصرہ۔17 شہید جینڈر میری لیفٹیننٹ اسماعیل جان  بحیرہ روم۔2 آپریشن' شروع کروا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے اور علاقے میں روپوش دہشت گردوں کو غیر فعال بنانے کے لئے شرناک میں 'ایرن محاصرہ۔17 شہید جینڈر میری لیفٹیننٹ اسماعیل جان  بحیرہ روم2022۔2 آپریشن ' شروع کروا دیا گیا ہے۔ آپریشن میں 574 اہلکاروں اور 41 آپریشنل ٹیمیں شامل ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے جاری ایرن محاصرہ آپریشن عوامی تعاون  سے پُر یقین اور پُر عزم شکل میں جاری ہیں"۔



متعللقہ خبریں