ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا

میں اپنی اور وزارت دفاع کے تمام عملے کی طرف سے اپنے شہید ساتھی کے لئے اللہ سے مغفرت کا طلبگار ہوں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1842424
ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا

 عراق کے شمال میں پنجہ۔ کلید آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے پنجہ۔ کلید آپریشن میں پیادے صوبیدار رمضان گیوک کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ "ہمارا دلیر ساتھی پیادہ صوبیدار رمضان گیوک آج شہید ہو گیا ہے۔ میں اپنی اور وزارت دفاع کے تمام عملے کی طرف سے اپنے شہید ساتھی کے لئے اللہ سے مغفرت کا طلبگار ہوں، شہید کے سوگوار کنبے اور باوقار ترک ملت کے لئے صبرِ جمیل کا متمنی ہوں"۔



متعللقہ خبریں