ٹی آر ٹی کی میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں شمولیت کے لئے انفراسٹرکچر کام شروع ہو گیا ہے: سوبا جی

ترکی نے، ٹی آر ٹی کو میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں شامل کرنے کے لئے، معروف میٹاورس ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے انفراسٹرکچر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے: ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی

1841337
ٹی آر ٹی کی میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں شمولیت کے لئے انفراسٹرکچر کام شروع ہو گیا ہے: سوبا جی
zahid sobacı.jpg

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بغیر کسی روک ٹوک کے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہی ہیں لہٰذا  ہمارا یقین ہے کہ ترکی جیسی  طاقت کو اپنے تمام امکانات کے ساتھ میٹا ورس کے تعمیری مرحلے کا حصہ بننا چاہیے۔

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT  کی طرف سے منعقدہ "TRT بین الاقوامی میٹاورس اور نشریاتی فورم" UNIQ استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔

فورم کے افتتاحی خطاب میں آلتن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورموں کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو  پتہ چلتا ہے کہ یہ فورم پوری دنیا پر مسلط کردہ فاشزم کو جمہوریت کے نام پر انسانیت کے ہاتھ   فروخت کر رہے ہیں ۔ اس ادراک کے بعد ہم خود کو حقیقی معنوں میں ایک سنجیدہ خطرے کے سامنے پاتے ہیں۔

آلتن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں کسی قسم کی مداخلت کے بغیر  سوشل میڈیا سے اپنا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف آوازوں کا گلا  کس طرح  دبا  رہے ہیں۔ یہی وہ وجوہات ہیں کہ جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم،  ترکی جیسی اپنی جغرافیائی حدود سے باہر ایک وسیع قلبی جغرافیے میں پھیلی ہوئی طاقت کے اپنے تمام امکانات کے ساتھ ، میٹا ورس  کے تعمیری مرحلے میں شامل ہونے کو ضروری خیال کرتے ہیں"۔

فورم میں شریک ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی نے بھی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ٹی آر ٹی کے میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں جگہ سنبھالنے  اور اس پلیٹ فورم کے مضبوط ترین نشریاتی اداروں میں شامل ہونے کے لئے ترکی نے معروف میٹاورس ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر کے ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے"۔

TRT بین الاقوامی میٹاورس اور نشریاتی فورم" UNIQمیں ملکی و غیر ملکی شرکاء  کی شرکت سے "میٹاورس کی ڈیزائننگ"، "انسانیت 2،0: آگے کیا ہے؟"، میٹاورس ہمیں کیا یقین دہانیاں کروا رہا ہے؟"، " مستقبل میں کیا کچھ انسانیت کا منتظر ہے؟"، " میٹا ورس میں گیم اور اسٹارٹ ۔اپ کے لئے مواقع" اور " میٹا ورس میں میڈیا۔ فن، فیشن اور تعلیم "  نامی پینلوں کا انعقاد ہو گا۔



متعللقہ خبریں