ترکی: ایفیس۔2022 مشقوں کا دوسرا حصہ صدر ایردوان کی شرکت سے شروع ہو گیا

ترکی میں ایفیس۔2022 مشقوں کے " منتخب مبصر ڈے" کی کاروائیوں کا دوسرا حصہ صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے شروع ہو گیا

1840537
ترکی: ایفیس۔2022 مشقوں کا دوسرا حصہ صدر ایردوان کی شرکت سے شروع ہو گیا
erdogan efes-2002 tatbikati.jpg
efes-2022 tatbikati.jpg
efes-2022 tatbikati1.jpg
efes-2022 tatbikati2.jpg
efes-2022 tatbikati3.jpg

ترکی میں ایفیس۔2022 مشقوں کے " منتخب مبصر ڈے" کی کاروائیوں کا دوسرا حصہ صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے شروع ہو گیا ہے۔

ضلع ازمیر  کی تحصیل سفر حصار  کے دوعان بے فائرملٹری ڈرِل زون میں ایفیس مشقوں  کی "منتخب مبصر ڈے" کاروائیاں جاری ہیں۔

منتخب مبصر ڈے مشقوں کے صبح کے حصے کو وزیر دفاع حلوصی آقار نے 10 سے زائد ممالک کے وزرائے دفاع ، مسلح افواج کے سربراہان اور ترک مسلح افواج کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ  دیکھا۔ مشقیں طے شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔

مشقوں کا دوسرا حصّہ صدر رجب طیب ایردوان کی آمد سے شروع ہوا۔  صدارتی جھنڈے والے لاجوردی اوورکوٹ میں ملبوس اور ایفس 2022 کی تحریر والی ٹوپی  پہنے   صدر ایردوان نے مہمان وزرائے دفاع سے مختصر بات چیت کی۔

ترکی برّی فوج کے کمانڈر جنرل موسیٰ آوسیویر  کی مشقوں سے متعلق بریفنگ کے بعد ترک مسلح افواج نے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایفیس۔ 2022مشقیں  ترکی وزارت دفاع، ٹرکش جنرل اسٹاف، ترکی برّی فورسز، نیوی ، فضائیہ ، جینڈر میری ڈائریکٹریٹ، کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس، سِول ڈیفنس تنظیموں اور اداروں  کے ساتھ ساتھ امریکہ، جرمنی، البانیہ، آسٹریلیا۔ آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، بوسنیا ہرزیگوینیا، برکینا فاسو، جمہوریہ چیک، ایتھوپیا، فرانس، گیمبیا، جارجیا، عراق،  انگلینڈ، اٹلی، کیمرون، قطر، قزاقستان، کرغستان، جمہوریہ کوریا، کوسووا، کویت، شمالی مقدونیہ، لتھوانیا، لیبیا، ہنگری، ملائیشیاء، منگولیا، نائیجیریا، ازبکستان، پاکستان، راونڈا، سلوواکیہ، صومالیہ اور اردن  سے متعین کردہ یونٹ  اور فوجی عناصر،  یعنی 1100 غیر ملکیوں سمیت تقریباً 11 ہزار اہلکاروں، کی شرکت سے کی جا رہی ہیں۔

مشقوں کا مقصد   مشترکہ آپریشن میں، شرکاء ممالک کے فوجی عناصر پر مشتمل، ہیڈ کواٹر اور یونٹوں کے فوجی امکانات  اور قابلیتوں میں اضافہ کرنا اور  جنگ کے لئے تیار حالت میں لانا ہے۔

مشقوں میں اقوام متحدہ کے  امن تعاون آپریشن سیناریو سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایفیس۔2022 مشقوں کی رات  کی کاروائیاں کل کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں