ترکی: MIT کا آپریشن، PKK/YPG کی قاتل گرفتار

شام میں ترکی خفیہ ایجنسی MIT کے آپریشن کے نتیجے میں، PKK/YPG کی دہشت گرد اور پیشہ ور قاتل 'دلبرین کاچار'المعروف 'روژدا'  کو ترکی پہنچا دیا گیا

1838990
ترکی: MIT کا آپریشن، PKK/YPG کی قاتل گرفتار

شام میں ترکی خفیہ ایجنسی MIT کے آپریشن کے نتیجے میں ،علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی دہشت گرد اور پیشہ ور قاتل کی حیثیت سے متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملّوث، 'دلبرین کاچار'المعروف 'روژدا'  کو ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کاچار  2015 میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوئی اور تقریباً ایک سال تک جودی اور گابار میں تخریبی کاروائیوں  کے بعد  2016 میں شام  بھیج دی گئی۔

عراق کی تحصیل سنجار میں اسے پیشہ وار قاتل کی تربیت دی گئی۔

دلبرین کاچار نے جنوری 2018 میں شاخ زیتون آپریشن اور 2019 میں چشمہ امن آپریشن  کے دوران دہشت گرد تنظیم کے لئے مختلف دہشت گردانہ کاروائیاں کیں۔

آخر میں کاچار کو  اضافی دہشت گرد ٹیم کا کمانڈر  بنا کر ،ترکی کی طرف سے ممکنہ آپریشن کے خلاف، عین العرب میں بھیجا گیا۔



متعللقہ خبریں