ترکی مالی کی ترقی کے لیے اپنے تعاون وحمایت کو جاری رکھے گا، صدرِ ترکی

دونوں ممالک اقتصادی و تجارتی  تعلقات کو فروغ  دینے والے اقدامات اٹھائیں گے

1837614
ترکی مالی کی ترقی کے لیے اپنے تعاون وحمایت کو جاری رکھے گا، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان نے مالی کے عبوری صدر ِ مملکت آصیمی  گوئیتا سے  ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ایوان صدر کے  محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ    بیان کے مطابق   اس  بات چیت میں  ترکی اور مالی کے باہمی تعلقات  اور علاقائی  معاملات پر غور کیا گیا۔

جناب ایردوا ن نے اس دوران مالی میں سیاسی عبوری  دور کی  حمایت کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کا اظہار  کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم  دہشت گردی کے خلاف مالی کی جنگ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ  توقع کرتے ہیں کہ مالی بھی دہشت گردی کے خلاف ترکی کی جنگ کی حمایت کرے گا، اور  ملک میں  فیتو  دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔

مالی کی ترقی میں تعاون و خدمات  پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ  دونوں ممالک اقتصادی و تجارتی  تعلقات کو فروغ  دینے والے اقدامات اٹھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں