یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی میں توسیع کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے :ترکی

ترک امور خارجہ کے مطابق،  یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے امید ہے  وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے تحت مذاکراتی طریقےاور ملکی آئین کے احترام کے تناظر میں تنازعے کا حل تلاش کریں گے

1837021
یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی میں توسیع کا فیصلہ  مثبت پیش رفت ہے :ترکی

 ترکی نے  یمن میں ماہ رمضان کے دوران اقوام متحدہ کی کوششوں سے بحال کی گئی جنگ بندی میں دو ماہ کی مزید توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق،  یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے امید ہے  وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے تحت مذاکراتی طریقےاور ملکی آئین کے احترام کے تناظر میں تنازعے کا حل تلاش کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  ترکی اس صورت حال میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے  کی جانب سے  یمنی طرفین کے درمیان مکالمت کے فروغ پر مبنی کوششوں کا خیر مقدم کرتےہوئے یمنی عوام سے یک جہتی کا بھی اظہار کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں