ترکی: فرانس اور جرمنی کے سفیروں کی وزارت خارجہ طلبی

ہم نے انہیں متنبہ کیا ہے کہ PKK کے حامی احتجاجی مظاہروں کے تکرار کا سدّباب ضروری ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1835315
ترکی: فرانس اور جرمنی کے سفیروں کی وزارت خارجہ طلبی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ فرانس اور جرمنی کے انقرہ سفیروں کو، دونوں ممالک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے، وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور احتجاجی نوٹ دیا گیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے اناطولیہ نیوز ایجنسی ایڈیٹر ڈیسک  کے لئے ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

جرمنی اور فرانس میں PKK کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیروں کو طلب کر کے احتجاجی نوٹس دیا گیا ہے۔ ہم نے انہیں متنبہ کیا ہے کہ PKK کے حامی احتجاجی مظاہروں کے تکرار کا سدّباب ضروری ہے۔

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "دونوں فریقین کے ساتھ ملاقاتوں میں ہم اس رکنیت کی مخالفت کی وجہ واضح شکل میں بیان کر رہے ہیں۔ انہیں ، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھ تعاون کی، یقین دہانی کروانی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم فن لینڈ کے لئے ظاہری طور پر زیادہ گرمجوشی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ان کا دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف ممکنہ آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب حملے جاری ہیں ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے نہیں رہ سکتے۔ ہمارے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قانون کے تفویض کردہ ،حقوق موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے کو ،اندرون ملک، سرحد پار  یا  شام میں جہاں  بھی ہو، رفو کرنا ہمارا فرض ہے۔

یونان کے بحیرہ ایجئین کے جزیروں میں اسلحہ جمع کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے ضروری تنبیہات کر دی ہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ کو دو مراسلے بھیجے ہیں۔ یونان ان خلاف ورزیوں سے  باز نہ آیا تو ہم جزائر کی خودمختاری کے مباحث کا آغاز کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں