صدر ایردوان کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

1835001
صدر ایردوان کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر  صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور وہ اب سے ثالثی سمیت درکار تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کو بحری  راستے سے  برآمد کے لیے ایک محفوظ راہداری کے قیام کے منصوبے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کی شراکت سے قائم کیے جانے والے کنٹرول سینٹر میں شرکت اور اصولی طور پر استنبول میں مرکز کی میزبانی کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں