وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کی رومانیہ اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ  سے الگ الگ ملاقات

میولود چاوش اولو   نے استنبول میں ایوان صدر کے  دولما  باہچے محل  میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنا  بیان   شیئر کیا ہے

1833608
وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کی رومانیہ اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ  سے الگ الگ ملاقات
Zbigniew Rau-Mevlut Cavusoglu.jpg
Bogdan Aurescu-Mevlut Cavusoglu.jpg

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے رومانیہ اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ  سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

میولود چاوش اولو   نے استنبول میں ایوان صدر کے  دولما  باہچے محل  میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنا  بیان   شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے رومانیہ کے ہم منصب اوریسکو کے ساتھ یوکرین سمیت دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اور کہا، "ہم نے سفارتی آرکائیو تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط   بھی کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے پولینڈ کے ہم منصب راؤ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چاووش اولو نے کہا کہ "ہم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل قائم کریں گے۔

وزارت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی-رومانیہ-پولینڈ کے وزرائے خارجہ کا 10واں سہ فریقی اجلاس آج ترکی کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہوگا۔



متعللقہ خبریں