صدر ایردوان کا آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہامر سے ٹیلی فونک رانبطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اس ٹیلی فونک رابطے میں  ترکی اور آسٹریا تعلقات اور 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

1833709
صدر ایردوان کا آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہامر سے ٹیلی فونک رانبطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہامر سے فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اس ٹیلی فونک رابطے میں  ترکی اور آسٹریا تعلقات اور 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کو جلد از جلد پرامن طریقوں سے ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ذرائع کو چلانے کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں